
دوسرا ٹی ٹونٹی،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دیدی
بابراعظم کی نصف سنچری، حفیظ کی شاندار بائولنگ
ذیشان مہتاب
ہفتہ 31 جولائی 2021
23:55

(جاری ہے)
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو قومی ٹیم رنز بنانے کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا رہی۔
کپتان بابراعظم 51 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ صرف چھ رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔ جیسن ہولڈر نے پہلی گیند پر حسن علی کو آؤٹ کیا اور اگلی گیند پر صہیب مقصود کی جانب سے مارے گئے چھکے کو شیفرڈ نے ناقابل یقین کیچ میں تبدیل کرکے پاکستان کو 7واں نقصان پہنچایا۔ اننگز کی آخری گیند پر شاداب خان رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے 158 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔ آندرے فلیچر بغیر کوئی رن بنائے محمد حفیظ کا نشانہ بنے، ایون لوئس 35 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ شیمرون ہٹمائر نے 17 رنز کی اننگز کھیلی، نکولس پورن نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچاسکی، کیرون پولارڈ نے 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، محمد حفیظ، محمد وسیم جونیئر اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور انجری کا شکار اعظم خان کی جگہ صہیب مقصود کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کیرون پولارڈ (کپتان)، آندرے فلیچر، ایون لوئس، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈیوین براوو، ہیڈن واش، جیسن ہولڈر، عقیل حسین اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارتی ٹیم نے کس کے کہنے پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا نام سامنے آگیا
-
ٌریفری کیخلاف دیر سے کیوں ایکشن لیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا گیا
-
ایشیا کپ،بھارتی ٹیم کے رویے کیخلاف اے سی سی کا سخت ایکشن لینے پر غور
-
پاک بھارت ٹاکرے میں شکست کے بعد 0-6 کا چرچا، شائقین نے بھارتی عوام کو جنگ یاد دلادی
-
حسین جہاں سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی،محمد شامی
-
افغان ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر
-
ایف آئی ایچ نے پرو ہاکی لیگ کا شیڈول فائنل کرلیا
-
پاک-بھارت میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
-
کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
-
میچ ریفری تبدیل نہ کرنے پر پاکستان کا ایشیاکپ میں مزید کوئی میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ
-
پاک-بھارت میچ کے دور ان اسپورٹس مین اسپرٹ معاملہ ، فوری ایکشن نہ لینے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئر معطل
-
میچ ریفری کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ڈائریکٹرانٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.