بھارتی پارلیمانی کمیٹی اگست کے وسط میں مقبوضہ جموںوکشمیرکا دورہ کرے گی

پیر 2 اگست 2021 15:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) بھارتی پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ایک ٹیم اگست کے وسط میں غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرکا دورہ کرے گی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایاگیا ہے کہ دورہ16 سے 22 اگست تک ہوگا۔

(جاری ہے)

کانگریس کے رہنما آنند شرما کی قیادت میں ٹیم وادی کشمیر ، جموں اور لداخ میں سول سوسائٹی، سیاسی رہنمائوں اور صنعت وتجارت کے نمائندوں سے بات چیت کرے گی۔

یہ دورہ فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ 370اور35Aکی منسوخی اور جموں وکشمیر کی تقسیم کے بعدکسی بھی بھارتی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا دورہ ہوگا۔ کمیٹی کے دورے کا وقت زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ دورہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں جاری حدبندی کے عمل کے دوران ہورہا ہے جبکہ علاقے کی تمام سیاسی جماعتیں انتخابات سے پہلے جموںوکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کامطالبہ کررہے ہیں۔