Live Updates

اسلام آباد،پشاور، کوہاٹ سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں زلزلہ

بدھ 4 اگست 2021 18:43

اسلام آباد،پشاور، کوہاٹ سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں زلزلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں افغانستان ریجن تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے کی شدت5.3 اور گہرائی159 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں کے علاوہ پشاور، کوہاٹ، سوات، مہمند ایجنسی ، لائر دیر، مالاکنڈ اور صوابی میں بھی زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Live کابل میں طالبان کا کنٹرول سے متعلق تازہ ترین معلومات