پانچ اگست کا اقدام،شہبازشریف کا مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی
دو سال میں بھارت نے کھلم کھلا مقبوضہ کشمیر میں من مانیاں جاری رکھیں اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے،اپوزیشن لیڈر
جمعرات 5 اگست 2021 15:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ 5 اگست 2019 سے مودی نے بہادر کشمیریوں پر نفسیاتی دباو پیدا کیا لیکن وہ کشمیریوں کا آہنی عزم متزلزل نہیں کرسکا، نہ کر سکے گا،اہل پاکستان کشمیر کاز پرمظلوم کشمیریوں کی امنگوں اورمفادات کی ترجمانی کرتے رہیں گے۔
انہوںنے کہاکہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا، ماورائے عدالت شہادتیں کئی گنا بڑھ گئیں ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینکڑوں شہادتیں ہوئیں،کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ستم ظریفی ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی قانون کی خلاف ورزی کابڑا مجرم بھارت ہی سلامتی کونسل کی اس وقت صدارت کررہا ہے ،بھارت اسی ادارے کی صدارت کی کرسی پر براجمان ہے جس کی قراردادوں کی سات دہائیوں سے خلاف ورزی کررہا ہے ،ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اگست کے مہینے میں بھارت اس ادارے کا صدر ہے جس کی قراردادوں کی خلاف ورزیوںکا وہ خود مجرم ہے ،5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی برادری کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کواگست میں سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنا چاہئے تھی کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق استصواب رائے سمیت اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل کرایا جائے،آج کے دن مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ہمت، حوصلے، عزم صمیم اور آزادی کے حصول کے لئے غیرمتزلزل ارادے کو سلام پیش کرتے ہیں ،اہل جموں وکشمیر کی عظیم ترین قربانیاں اور مسلسل جدوجہد ان کی آزادی کی ضمانت ہے، ان شاء اللہ وہ فتح حاصل کرکے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر سے اسی طرح جانا پڑے گاجس طرح انگریز سامراج برصغیر سے جانے پر مجبور ہوا تھا ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کے حصول تک پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حقیقی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین جنگ: روسی حملوں میں شہریوں کی ریکارڈ تعداد ہلاک
-
غیر ملکی اثاثے بنانے والوں پر حکومت مہربان
-
حکومت کی ایل پی جی پر بھی لیوی ٹیکس لگانے کی تیاریاں
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
جب ایک سال میں آئی پی پیز کو 1800 ارب روپے کی ادائیگیاں کردی جائیں تو پھر بجٹ میں عوام کیلئے کیا بچتا ہے؟
-
عالمی امن و سلامتی کو نفرت کے بیانیے سے خطرہ، یو این چیف
-
افغانستان: طالبان کو ناپسند لباس پہننے پر خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش
-
وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ جلد ہونے کی تصدیق کردی
-
آمدن کم، اخراجات بے تحاشہ، بجٹ خسارہ تقریباً 7 ہزار ارب رہنے کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی
-
بہت سارے ممالک ہمارے لڑاکا طیارے اپنی افواج میں شامل کرنا چاہتے ہیں
-
ایران پاکستان مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.