محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، شیخ رشید

حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، اجلاس میں گفتگو

جمعرات 5 اگست 2021 22:54

محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کریگی۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی حکومت،،پنجاب، بلوچستان ، سندھ ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی ۔ وزیر داخلہ نے کہا امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائینگی۔ انہوں نے کہا حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا امن و امان کے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کرونگا۔ انہوں نے کہا دوران محرم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات لئے جائیں۔