Live Updates

اگست 1988ء کو سجاول میں سیلاب آنے سے پورا ضلع ڈوب گیاتھا، اور لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی

بدھ 18 اگست 2021 00:35

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2021ء) 17 اگست 1988ء کو سجاول میں سیلاب آنے سے پورا ضلع ڈوب گیاتھا، اور لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی ، اس دن کو سجاول کی عوام بھول نہیں سکتے ، 17اگست 1988 کو جب سجاول کے قریب سورجانی کے مقام پر دریائے سندہ کا بند ٹوٹاتو اس وقت بند باندھنے کے لئے تمام سازوسامان کے ساتھ فوجی جوان پہونچ چکے تھے اور عوام کو امید تھی کہ اب بندھ باندہ لیاجائے گا اور سیلاب سے بچ جائیں گے ، تاہم اسی وقت جنرل ضیا کے جہاز کریش ہونے کی اطلاع کے ساتھ تمام فوج کو واپس بیرکوں میں جانے کے احکامات موصول ہوئے اور سجاول کے قریب بند باندھنے والے فوجی بھی واپس روانہ ہوگئے ، اور کام نہ ہونے سے بندٹوٹ گیااور لاکھوں افراد جانور نقل مکانی پر مجبورہوئے تمام سامان گھر شہرسیلاب کی نذرہوگئے ،۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :