بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان
جولائی کیلئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تاہم جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہی ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا یکم ستمبر کو سماعت کرے گا ،
ساجد علی
جمعہ 20 اگست 2021
10:37
(جاری ہے)
دوسری طرف وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک میں بجلی کی ترسیل میں ایک اور ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کردیا ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی ترسیل میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا اور پاکستان میں بجلی کی ترسیل 24 ہزار467 میگاواٹ تک پہنچ گئی ، اس سے پہلے 2020ء میں 23 ہزار370 میگا واٹ اور 2018ء میں 20 ہزار811 میگاواٹ بجلی ترسیل کی گئی تاہم گزشتہ روز ملک میں 24 ہزار467 میگا واٹ بجلی ترسیل کی گئی جب کہ موجودہ موسم گرما میں بجلی کی طلب و پیداوار 20 فیصدزیادہ ہے۔
قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں جن علاقوں میں زیادہ بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہے، ٹرانسمیشن ایشوزکی وجہ سے بھی بعض علاقوں میں مسائل درپیش ہیں ، 2 سے 3 سال میں 4 ہزار میگاواٹ ٹرانسمیشن کیپسٹی کو بڑھایا گیا ، اگلے ایک سال میں 3 ہزار ٹرانسمیشن کیپسٹی کوبڑھائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
انڈیا: آسام میں انسانی حقوق کارکنوں کی حراست پر یو این ماہرین کو تشویش
-
امریکہ ایران جنگ: شہری املاک پر جاری حملے تشویشناک، یو این چیف
-
این سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا
-
چئیرمین پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے متنازع بیان کی مخالفت کردی
-
اردن میں ایرانی حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتا، 4 زخمی ہوگئے
-
حکومت کا سی پیک پاورمنصوبوں کا مہنگا قرض، سعودی عرب سے سستا قرض لےکر اتارنے کا پلان
-
اگر امریکا مزید جنگ اور ذلت کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے تو ایرانی قوم تیار ہے
-
ایران اور عرب ممالک کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے کیلئے روس متحرک ہوگیا
-
امریکا نے سعودی عرب کو 1.96 ارب ڈالر کا جدید ویپن ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دےدی
-
ہم نے 1100 کروڑ کا تھرمل پلانٹ خریدا ہے
-
پہلے بھائی پاکستان کیخلاف باتیں کرتا تھا، اب بہنوں نے یہ کام شروع کردیا
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی کا اہم اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.