Live Updates

غیر ملکیوں کے انخلاء کے عمل میں غیر معمولی تیزی کے باوجود پی آئی اے کی پروازوں کو منگل کو بھی کابل جانے کی اجازت نہیں دی گئی

منگل 24 اگست 2021 14:10

غیر ملکیوں کے انخلاء کے عمل میں غیر معمولی تیزی کے باوجود پی آئی اے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2021ء) افغانستان سے مقامی باشندوں اور غیر ملکیوں کے انخلاء کے عمل میں غیر معمولی تیزی کے باوجود پی آئی اے کی پروازوں کو منگل کو بھی کابل جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور مختلف ممالک کی درخواست پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے اعلان کردہ فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ ایچ اے خان کے مطابق منگل کو بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کا کابل کے لیے کوئی شیڈول نہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے 5 خصوصی پروازیں کابل سے پاکستانی اور غیرملکی باشندوں کو اسلام آباد لاچکی ہیں۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :