شوہر نے بیوی پر غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر تیزاب پھینک دیا

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل نعیم گدی نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 28 اگست 2021 18:01

شوہر نے بیوی پر غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر تیزاب پھینک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر شوہر نے تنگ آکر بیوی پر تیزاب پھینکا، پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی میں بیوی پر تیزاب پھینکے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل نعیم گدی نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم ذیشان کی بیوی ٹک ٹاکر ہے۔ موبائل سے معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ملزم کے مطابق ان کی بیوی غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپنے شوہر کو بھیجتی تھی۔ ان حرکتوں سے تنگ آکر ملزم نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا۔ ملزم تیزاب پھینکنے کا اعتراف کر چکا ہے۔ ملزم نے اپنے دوست ملک میر بالاش سے تیزاب حاصل کیا۔