Live Updates

مولانا فضل الرحمان کی پی ڈی ایم کو لانگ مارچ اوراسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز

پانی سر سے اونچا ہوگیا، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی فیصلے کرنا ہوں گے، نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، دو سال بھی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔ سربراہ جے یوآئی ف کی پی ڈی ایم اجلاس میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 اگست 2021 19:08

مولانا فضل الرحمان کی پی ڈی ایم کو لانگ مارچ اوراسمبلیوں سے استعفے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اگست2021ء) سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ اور استعفے دینے کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ پانی سر سے اونچا ہوگیا ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی فیصلے کرنا ہوں گے، نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، دوسال بھی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف ، مریم نواز، ودیگر جماعتوں نے شرکت کی۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اب وقت گزر گیا ہے، پانی سر سے اونچا ہوگیا ، اب ہمیں اپوزیشن کی سیاست کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی اقدام کرنا ہوگا ،پی ڈی ایم جماعتوں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا چاہیے اور اسمبلیوں سے استعفے دے دینے چاہیے۔

(جاری ہے)

نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، مزید دوسال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔ مزید برآں پی ڈی ایم کل کراچی میں عوامی جلسہ کرے گی، جس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف بھی کراچی کے دورے پر ہیں،شہبازشریف اور سربراہ فنکشنل لیگ پیرصبغت اللہ شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔

ملاقات میں شہبازشریف نے پیرپگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، جس کو پیرا پگارا نے قبول کرلیا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں، این اے249 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ن لیگ اپنی غلطی سے ہاری، اگرمریم نواز انتخابی مہم میں ہوتیں تو ن لیگ کراچی کا ضمنی الیکشن جیت جاتی۔ نوازشریف کو خود سیاست میں عملی طور پر متحرک ہونا چاہیے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیرپگاڑا نے لاہور آنے کی مسلم لیگ ن کی دعوت قبول کرلی ہے، میرا اور میاں نواز شریف کا ان سے بڑا اچھا تعلق ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات