ماں کا دودھ بچوں کو پلانے کا حکم پندرہ صدی پہلے اسلام نے دیا :ڈی ایچ او کچھی

سائنسی اور طبی تحقیق سے بھی بچوں کیلئے ماں کادودھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ماں کا دودھ بچے کیلئے بہت بہترین اور لازمی غذا ہے بچوں کو ماں کا دودھ پلانا اللہ تعالی کے نزدیک پسندیدہ اور احسن عمل ہے اس میں بچے کی ضرورت کے تمام اجزا موجود ہی:سیمینار سے خطاب

بدھ 1 ستمبر 2021 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2021ء) ماں کا دودھ بچوں کو پلانے کا حکم پندرہ صدی پہلے اسلام نے دیا ہے سائنسی اور طبی تحقیق سے بھی بچوں کیلئے ماں کادودھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ماں کا دودھ بچے کیلئے بہت بہترین اور لازمی غذا ہے بچوں کو ماں کا دودھ پلانا اللہ تعالی کے نزدیک پسندیدہ اور احسن عمل ہے اس میں بچے کی ضرورت کے تمام اجزا موجود ہے جو اس کی بہترین نشو نمامیں مدد گارہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او کچھی میر لیاقت رند ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوارڈینٹر مقبول بلوچ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سجاد حیدر گمشادزئی نے مچھ ہسپتال میں صوبائی نیوٹریشن ڈائریکٹریٹ محکمہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے منعقد سیمینار بعنوان ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ صوبائی نیوٹریشن محکمہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے کچھی میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کا ہفتہ منایا جارہا ہے اسموقع پر مختلف اضلاع کے شہریوں میں ماں کے دودھ کی افادیت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز واک کا انعقاد کیا جارہا ہے اس کیساتھ ساتھ ریڈیو ٹیلی ویثرن سوشل میڈیا اخبارات پر مہم چلاکر عوام کی توجہ ماں کے دودھ کی جانب راغب کی جارہی ہے بلوچستان میں اٹھارہ اعشاریہ نو فیصد بچے لاغر پن کا شکار ہیں اور 46.6فیصد بچے غذائی کمی کے وجہ سے اپنا قد پورا نہیں کرپاتے 61.3فیصد خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں جبکہ نوجوان لڑکیاں جن کی عمریں 10 سال سے 19 کے درمیان ہے ان میں یہ تناسب 73.7فیصد ہے پانچ سال سے کم عمر بچیوں میں خون کی کمی کا تناسب 46.5فیصد اور لڑکوں میں 50فیصد ہے غذائی کمی کی وجہ سے نیوٹریشن پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں مختلف علاقوں میں 28نومبر کو نیو ٹریشن ایمرجنسی نافذ کی ضلع کچھی کے مختلف ہسپتالوں میں غذائی قلت کا شکار ماں بچے کو غذائی خوراک و ادویات فراہم کی جارہی ہے پروگرام سے ڈاکٹر صدیق ڈاکٹر صباحت نے بھی خطاب کیا اور پروگرام کے آخر میں غذائی قلت کا شکار ماں اور بچوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں غذائی خوراک و ادویات فراہم کیں�

(جاری ہے)