سید علی گیلانی آخری سانس تک اپنے اصولوں پر قائم رہے،شیری رحمان

جمعرات 2 ستمبر 2021 13:09

سید علی گیلانی آخری سانس تک اپنے اصولوں پر قائم رہے،شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2021ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی آخری سانس تک اپنے اصولوں پر قائم رہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے سید علی گیلانی کے انتقال پر سوگوار لواحقین اور تمام کشمیریوں سے اظہار تعزیت اور دعا کی ۔

(جاری ہے)

شیری رحمن نے کہاکہ سید علی گیلانی نے تمام عمر کشمیر کی جدوجہد آزادی میں گزاری، علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف حق خودارادیت کی جنگ لڑی۔

انہوںنے کہاکہ انہوں نے ایک دہائی سے زیادہ عمر جیل میں گزاری، گزشتہ 12 برس سے علی گیلانی کو بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کیا۔ انہوںنے کہاکہ سید علی گیلانی آخری سانس تک اپنے اصولوں پر قائم رہے، بھارتی فوج ان سے اتنا خوفزدہ ہے کہ جنازے اور تدفین پر کرفیو نافذ کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی قوتیں بھارتی مظالم پر نظر ڈالیں۔