میڈیا پر قدغن، ملک بھر کے صحافیوں کا پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج ، دھرنا (آج)بھی جاری رہے گا

نواز شریف اور ،شہباز شریف کا پیغام لیکر آئی ہوں،ہم اس تحریک میں آپ کے زمانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ، مریم اورنگزیب

اتوار 12 ستمبر 2021 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) میڈیا پر قدغن اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف ملک بھر کے صحافیوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنا دیدیا،دھرنے میں شرکت کے لیے صحافیوں اور اپوزیشن رہنمائوں کی بڑی تعداد پہنچی ، دھرنا (آج) پیر کو ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کے دوران بھی جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے نے تمام صحافی برادری، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، مزدور یونینوں، ورکرز ایسوسی ایشنوں، طلبہ گروپوں، ڈیجیٹل حقوق کے علم برداروں اور عام شہریوں سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل صحافیوں کے حقوق اور میڈیا کی آزادی کے خلاف قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

پی ایف یو جے دستور نے قانون مسلط کرنے پر ہر سطح پر مزاحمت کرنے اور میڈیا کی آزادی سلب کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ اور صحافیوں کیدھرنے میں شرکت کا اعلان کرچکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر سے آئے ہوئے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،نواز شریف اور ،شہباز شریف کا پیغام لیکر آئی ہوں،ہم اس تحریک میں آپ کے زمانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ یہ پی ایم ڈی اے کا قانون لاکر صحافیوں کو ختم کرنے کی سازش ہے ،اس وقت ملک پر آمرانہ ذہنیت مسلط ہے ،یہ وہی وزیراعظم ہے جسے ملک پر مسلط کیا گیا جس نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی ،تین سال میں پارلیمان کی زبان بندی ،صحافیوں کو گولیاں ماری گئیں ،تین سال میں صحافیوں کا معاشی قتل کیا گیا ۔

انہوںنے کہاکہ آپ کو حوالہ پست نہیں ہوا اس لئیے یہ کالا قانون لیکر آرہے ہیں ،اس کالے قانون کو تمام صحافی تنظیموں نے مسترد کیا ہے ،اپوزیشن اور اس کے اتحادیوں نے مسترد کیا ہے ،اس کالے قانون کو پاس نہیں ہونے دیں گے ،میڈیا کی آزادی پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔