وزیر صنعت تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت دبئی ایکسپو کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس

وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی بھی شرکت،اجلاس میں دبئی ایکسپو میں شرکت کے انتظامات اور بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا

منگل 14 ستمبر 2021 20:29

وزیر صنعت تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت دبئی ایکسپو کے حوالے سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر صنعت تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت دبئی ایکسپو کے حوالے سے سٹیئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ہوا ۔اجلاس میںوزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، خزانہ،صنعت و تجارت، اطلاعات و ثقافت کے سیکرٹریز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں دبئی ایکسپو میں شرکت کے انتظامات اور بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر ارفع اقبال نے دبئی ایکسپو میں پنجاب کی شرکت کے حوالے سے کیے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ دبئی ایکسپو کے ذریعے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور ماحول کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا،پنجاب حکومت نومبر میں دبئی ایکسپو میں صوبے کی ثقافتی اور تجارتی شوکی سنگ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے دبئی ایکسپو میں شرکت کے لیے اپنے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔ دبئی ایکسپو میں سرمایہ کاری کانفرنس، سیمینارز، پینل ڈسکشنز اور دیگر ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے اعلی معیار کی ڈاکومینٹری تیار کی جائیں۔ بجٹ تجاویز کی روشنی میں ایونٹس کے انعقاد کا پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔