حسن ابدال:ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم سنا دیا

مجرم عرفان مقتول رحمن کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرے گا

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:49

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) حسن ابدال،معززایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم سنا دیا،مجرم مقتول کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرے گا۔موت کی سزا پانے والے مجرم کے خلاف اڑھائی سال قبل تھانہ سٹی حسن ابدال میں رحمن نامہ شخص کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معززایڈیشنل سیشن جج حسن ابدال عتیق الرحمن نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں مورخہ 18مارچ 2019کو رحمن ولد جان محمد کے قتل میںتعزیرات ِ پاکستان کی زیر دفعہ302کے تحت درج کی گئی ایف آئی آرنمبر54 میں نامزد عرفان ولد تاج محمد سکنہ ہزار خوانی پشاور کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دینے کا حکم سنا دیا ،تعزیراتِ پاکستان کی زیر دفعہ302کے جرم میں موت کی سزا پانے والا مجرم عرفان مقتول رحمن کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ بھی ادا کرے گا

متعلقہ عنوان :