شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل

انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر رزمک میں کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 ستمبر 2021 00:24

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16ستمبر2021ء) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ جبکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے تھے۔