Live Updates

کرپٹ مافیا کی عوامی صفوں میں کہیں بھی جگہ نہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

کرپشن کیخلاف وزیراعظم عمران خان کو بیانہ ملک بائس کروڈ عوام کا ترجمان ہے‘ رہنما پی ٹی آئی

جمعہ 17 ستمبر 2021 13:00

کرپٹ مافیا کی عوامی صفوں میں کہیں بھی جگہ نہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کی عوامی صفوں میں کہیں بھی جگہ نہیں ، بیرو ن ملک بیٹھ کر بیماری کے نام پر ڈرامے کرنے والو ں کو ہر صورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ،کرپشن کیخلاف وزیراعظم عمران خان کو بیانہ ملک بائس کروڈ عوام کا ترجمان ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم کی دولت لوٹنے اور کرپشن کرنے والے اپنا عبرتناک انجام دیکھ رہے ہیں اپوزیشن کی اولین کوشش کرپشن کیسز سے چھٹکارا پانا او رلوٹی گئی ملکی دولت ہضم کرنا ہے جس میں یہ کامیاب نہیں ہوسکتے وزیر اعظم عمران خان کرپٹ عناصر کے احتساب کے ایجنڈا پر کاربند ہیں اور کسی کو ڈھیل دیں گے نہ ڈیل ہوگی، انہو ں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوںنے ملک کی بنیادو ں کو کھوکھلا کر دیا، کرپشن میں ملوث کسی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گا کرپٹ عناصر کا کڑا محاسبہ زیادہ دور نہیں عمران خان کرپشن کے خاتمے کا وعدہ ہرحال میں پورا کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات