
اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی نیوزی لینڈ کا طرزعمل اپنانے پر غور کررہی ہے، شیخ رشید
انگلینڈ ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی ان کا اپنا فیصلہ ہوگا،سکیورٹی کا مسئلہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ٹیموں کو نہیں ہوگا، زبردست سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، پاکستانی اداروں کو کوئی سکیورٹی تھریٹ موصول نہیں ہوا۔ وفاقی وزیرداخلہ
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 17 ستمبر 2021
18:56

(جاری ہے)
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن اور سکون کا سب سے بڑا داعی ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے انتہائی مضبوط اور زبردست ادارے رکھتا ہے، ہمارے اداروں نے بہت کوشش کی وہ مان جائیں، یہ کس کی سازش ہے میں یہاں نام نہیں لینا چاہتا۔
دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں نے سازش کی، دستانے پہنے ہوئے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ ٹیم بھی انہی راستوں اور باتوں پر غور کررہی ہے، انگلینڈ ٹیم جو بھی فیصلہ کرے گی ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، انگلینڈ ٹیم کیلئے زبردست سکیورٹی انتظامات کیے ہیں، پاکستانی اداروں کو کوئی سکیورٹی تھریٹ موصول نہیں ہوا۔ یہ وزارت داخلہ کی ناکامی نہیں ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو آنے کی صورت میں مکمل سکیورٹی دی جائے گی،ہم انہیں ویلکم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.