
کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر سرفراز احمد قومی ٹیم اور شائقین کرکٹ کی ہمت بندھانے کیلئے میدان میں آگئے
"تم ہو ایک زندہ و جاوید روایت کے چراغ ، تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاو گے"، مشکل گھڑی ہے لیکن ہمارا عزم ان مشکلات سے بڑا ہے: سابق کپتان کا ٹوئٹ
محمد علی
جمعہ 17 ستمبر 2021
19:36

تم ہو ایک زندہ و جاوید روایت کے چراغ
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 17, 2021
تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاو گے۔۔
مشکل گھڑی ہے لیکن ہمارا عزم ان مشکلات سے بڑا ہے#پاکستان_زندہ_باد
سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "تم ہو ایک زندہ و جاوید روایت کے چراغ ، تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاو گے"، مشکل گھڑی ہے لیکن ہمارا عزم ان مشکلات سے بڑا ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے اچانک فیصلے سے جہاں کرکٹ کے شوقین افراد کو دھچکا پہنچا وہیں نیوزی لینڈ کے اچانک سیریز منسوخ کرنے پر غیر ملکی کرکٹرز بھی حیران رہ گئے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹر روتھرفورڈ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز ختم ہونا افسوسناک ہے، میں کئی ممالک گیا ہوں، پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین ملک ہے، پاکستانی دوستوں کے لیے سیریز ختم ہونا اچھی خبر نہیں ہے۔
جبکہ اس تمام صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی جانے کا اعلان کردیا ہے ۔
اپنے ٹویٹ میں رمیز راجہ نے لکھا کہ ’’ آج کا دن ہیجان انگیز رہا! شائقین اور ہمارے کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ناک دن ہے، سکیورٹی کے خطرے پر یکطرفہ انداز اپناتے ہوئے دورے کو منسوخ کرنا بہت مایوس کن ہے بالخصوص تب جب معلومات کا تبادلہ بھی نہ کیا گیا ہو، نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے؟ اب وہ ہمیں آئی سی سی میں سنے گا‘‘۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم اچانک مہمان ٹیم کی کرکٹ بورڈ نے دورہ ختم کرکے ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اور آفیشلز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی تھی جس پر انھوں نے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اچانک نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ منسوخ کردیا۔ پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے صبح بتایا کہ انھیں سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے الرٹ موصول ہوئے ہیں جس کے باعث دورہ پاکستان منسوخ کرنا ہوگا اور ٹیم کو واپس وطن بھیج دیا جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دورے کو شیڈول کے مطابق جاری رکھنا چاہتے ہیں اور تمام انتظامات بھی مکمل ہیں لیکن آخری لمحے میں نیوزی لینڈ کے فیصلے سے کرکٹ کے شائقین کو مایوسی ہوئی ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 7 جولائی سے 2 اگست تک سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے انعقاد کا اعلان
-
بھارتی کرکٹ بورڈ کا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ، اعلامیہ جاری
-
پاکستانی کوہ پیماؤں نے 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلی
-
شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا
-
محسن نقوی کی نیپال انڈر 16 ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد
-
جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
-
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
-
پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
-
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
-
پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز‘ شائقین کوایک ٹکٹ کی قیمت پردو ٹکٹس ملیں گے
-
پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ،کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی
-
فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے عجیب و غریب وجہ کے باعث کرکٹ چھوڑنے کی دھمکی دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.