کراچی،شارع نورجہاں پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر حاجی عصمت کا کارندہ باچارحمان گرفتار

ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:36

کراچی،شارع نورجہاں پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر حاجی عصمت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) شارع نورجہاں پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلر حاجی عصمت کے کارندہ باچارحمان کو گرفتارکرلیا۔ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی کے مطابق ملزم کو اسنیپ چیکنگ کے دوران 10 کلو چرس سمیت گرفتار کیا گیا ملزم موٹرسائیکل پر فروٹ کے بیگ میں چرس لے جارہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے  بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر سلیمان نامی منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور  دوران تفتیش ملزم باچارحمان سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں اور ملزم نے بیان دیا ہے کہ چرس باجوڑ کے بین الصوبائی منشیات فروش حاجی عصمت کی ہے چرس کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرکے کمیشن لیتا ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :