Live Updates

صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کا دورہ بہاولپور ضلع بھر کے وفود سے ملاقاتیں

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:27

صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کا دورہ بہاولپور ضلع ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) صدر جنوبی پنجاب سینٹر عون عباس بپی نے دورہ بہاولپور کے دوران مختلف وفود سے ملاقاتیں کی اس دوران  حاصل پور سے گئے مختلف باڈیز سے تعلق رکھنے والے عہدے داروں و کارکنان اپنے علاقے کے مسائل اور پارٹی کے بارے میں تحریک انصاف صدر جنوبی پنجاب کو آگاہ کیا جس پر صدر جنوبی پنجاب نے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی  بعدازاں صدر جنوبی پنجاب سینٹر عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں پارلیمنٹری اور  پارٹی عہدے داروں کے ہمراہ انتظامیہ سے بریفنگ بھی لی جس میں کمشنر بہاولپور کیپٹن محمد ظفر اقبال آر پی او بہاولپور سردار زبیر دریشک ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا و دیگر سرکاری افسران نے اجلاس میں شرکت کی  اجلاس کے دوران کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ترقیاتی سکیموں کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا کمشنر بہاولپور کا مزید کہنا تھا  کہ بہاول پور ڈویژن میں ترقیاتی منصوبے ٹایم فریم کے اندر اور معیار کے مطابق مکمل کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں ڈویژن بھر میں کورونا ویکسینیشن کی دی جانے والی سہولیات اور ٹارگٹس کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات