ملک ریورس گیئر پر، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں پاکستان تیس سال پیچھے چلا گیا،سراج الحق
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں سو سے تین سو فیصد اضافہ ہوا، ادویات کی قیمتیں تیرہ بار بڑھیں، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد میں سترہ اکتوبر کوملک بھر کے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو اکٹھا کرکے وزیراعظم سے ایک کروڑ نوکریاں مانگیں گے ، پریس کانفرنس
ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:49
(جاری ہے)
نوجوانوں کو متحد کریں گے،اسلام آباد میں سترہ اکتوبر کوملک بھر کے ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کو اکٹھا کرکے وزیراعظم سے ایک کروڑ نوکریاں مانگیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ان کے ہمراہ تھے۔امیر جماعت نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ قیام کو صحافت کے خلاف مارشل لاء سے تعبیر کیا اور حکومت کو ایسا اقدام اٹھانے کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے حکومت کی اس توجیح کو کہ میڈیا جھوٹ بولتا ہے ایک بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ جھوٹ حکومت بولتی ہے لہذا میڈیا پر اتھارٹی کے قیام کی بجائے حکومت کو جھوٹ سے روکنے کے لیے ایک اتھارٹی کا قیام وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ چند عرصہ سے صحافیوں پر تشدد، اغوائ اور میڈیا پر قدغنیں لگانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، صحافت ایک آئینہ کی مانند ہے اور جمہوری معاشرہ کا اہم ستون ہے۔ جماعت اسلامی آزاد صحافت کی جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سراج الحق نے پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والی غیراسلامی قانون سازی پر بھی کڑی تنقید کی اور حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ملک کے اسلامی تشخص کو بگاڑنے کی کوششوں سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کا قانون پاکستان کے خاندانی نظام، اسلامی تہذیب پر حملہ ہے۔ انہوں نے مذہب تبدیلی کے مجوزہ قانون کو اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسا قانون لانے سے باز رہے اور پاکستان کا پوری اسلامی دنیا میں مذاق نہ اڑائے۔ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ جماعت اسلامی قطعی طور پر زبردستی مذہب تبدیل کرانے کے حق میں نہیں، قرآن کریم میں اس سے متعلق واضح ہدایات ہیں مگر اگر کوئی شخص دین فطرت کو اپنانا چاہتا ہے تو عمر کی آڑ میں اس پر قدغنین لگاناانسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت نے کہا کہ واقعہ سے پاکستانی قوم کو شدیددکھ ہوا۔ یہ قابل مذمت ہے اور ہماری نظر میں ایک سازش ہے۔ انڈیا اور امریکہ نیوزی لینڈ کو ایسا کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ امیر جماعت نے نیوزی لینڈ حکومت اور کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ دوبارہ پاکستان میں آئے، پوری قوم ان کی میزبانی کرے گی۔ایک اور سوال پر سراج الحق نے کہا کہ افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہیے اس فیصلہ کا حق افغان عوام کو ہے، دیگر ممالک مداخلت سے باز رہیں۔ افغانستان میں تعمیر نوکی ضرورت ہے جس کے لیے عالمی برادری تعاون کرے۔ امیر جماعت نے قوم سے اپیل کی کہ پاکستان کو اسلامی و خوشحال بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا انتخاب کرے اور ان پارٹیوں کو مسترد کر دے جنھوں نے بار بار حکومت کی، مگر عوام کی تکالیف کے ازالے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کا بول بالاکرے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد ملک میں قرآن و سنت کے نظام کا قیا م ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.