شبلی فراز کاشہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان انتہائی مضحکہ خیز ، دورغ گوئی کی انتہا ہے ‘ ملک محمد احمد خان
شہبازشریف نے والد کی دی ہوئی گھڑی پہن رکھی ہے ،آپ جس شخصیت کے فرزند ہیں آپکو بہتان تراشی زیب نہیں دیتی‘ ترجمان شہباز شریف
اتوار 19 ستمبر 2021 16:00
(جاری ہے)
آپ کے قائد عمران خان نیازی اور پنجاب میں بیٹھے وسیم اکرم پلس کا شہباز شریف سے کارکردگی کے میدان میں کوئی مقابلہ نہیں اس لئے آپ مضحکہ خیز باتوں کے ذریعے بے پرکی اڑا رہے ہیں ۔
آپ جو مرضی کر لیں عوام نے آپ کے کڑے محاسبہ کا فیصلہ کر لیاہے اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اس کی ایک جھلک ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو سرکاری ہسپتالوںمیں مفت ادویات دیں ،پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے سہولت بازار لگائے ، عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کیلئے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بسوں کے منصوبے دئیے ، ہونہار بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ،آپ بتائیں شریف خاندان کے بغض اور حسد میں جلنے والے عمران نیازی اور وسیم اکرم پلس کے کریڈٹ پر عوام کے استحصال کے سوا اور کیا ہے ۔آپ نے میٹرو ٹرین کا افتتاح کر کے اس منصوبے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کی کیونکہ عوام جانتے ہیں آپ کے ہاتھ میں عوام کی خدمت کی لکیر ہی نہیں ہے ۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکمران عوام کو لطیفے سنانے کی بجائے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ان کے دکھوںکا مداوا کریں کیونکہ موجودہ دور میں عوام تین سے ایک وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں اور اس کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے امیدوار یہ سوچ رہے ہیںکہ وہ آئندہ عام انتخابات میں کس منہ اور کارکردگی کے ساتھ عوام کے پاس دوبارہ ووٹ مانگنے جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.