ساہیوال،تھانہ بہادر شاہ ریجنل پولیس آفیسر کا چھا پہ ایس ایچ او ،محرر ،سنتری غائب

ایف آئی آر درج کئے بغیر حوالات میں بھکاری کو بند کر نے پر سر زنش ذمہ داروں کی معطلی کا حکم

اتوار 19 ستمبر 2021 17:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) ریجنل پولیس آفیسر احمد ارسلا ن ملک نے تھانہ بہادر شاہ میں چھاپہ مارا ۔قائمقام ایس ایچ او محمد اسماعیل،محرر تھانہ عبد المناف،سنتری گیٹ اور سپورٹ آفیسر مسرت اقبال بھی غیر حاضر پائے ،فرنٹ ڈیسک کا پی ایس اے مزمل حسین بھی بنچ پر سویا ہوا پایا گیا ۔دو نائب محرر محمد امین اور حسن رضا سول کپڑوں میں ملبوس پائے گئے۔

(جاری ہے)

جس پر آر پی او نے سر زنش کی اور روزنامچہ کا محمل اور مکمل ہونا پا کر سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق حسین بلوچ کو حکم دیا کہ غفلت کے مر تکب اہل کاروں کو معطل کر دیا جائے اور محکمانہ اکاروائی کی جائے۔حوالات میں بورے والا کے چک 317۔ای بی کے علی ہدایت بھکاری کو مقدمہ درج کئے بغیر حوالات میں بند رکھنے پر ایس ایچ او اور محرر کے خلاف ایکشن لینے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :