
"وچلی گل دسو وچلی"، انگلینڈ کی جانب سے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار پر شہباز گل کا ردعمل
رونا یاروں نوں لے لے ناں بھرواں داں، سیدھی تے چٹی گل کرو۔ اے کی ہویا اسیں کرکٹ نہیں کھیلنی، وچلی گل دسو وچلی، معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل کا ٹویٹ
دانش احمد انصاری
پیر 20 ستمبر 2021
21:33

(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر اکتوبر میں اپنی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کر لی ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی گئی۔
انگلش کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات سے متعلق اطلاعات ملنے کے بعد اپنی ٹیمیں اگلے ماہ پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے موقف اختیار کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث کھلاڑیوں کو پاکستان کا سفر کرنے پر تحفظات ہیں، کرونا صورتحال کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں پر بہت زیادہ دباو ہے۔ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی فلاح سب سے اہم ہے، پاکستان کے دورے سے کھلاڑی مزید ذہنی دباو کا شکار ہوں گے، اس لیے ان پر مزید ذہنی دباو نہیں ڈال سکتے۔ سمجھتے ہیں فیصلے سے پی سی بی کو مایوسی ہو گی، پی سی بی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے انتھک محنت کی، جانتے ہیں اس فیصلے سے پاکستان کی کرکٹ پر اثرات پڑیں گے، اس لیے اپنے فیصلے پر پی سی بی سے معذرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی مختصر سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا۔ یہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا 2005 کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہوتا، اس حوالے سے پی سی بی اپنی تمام تیاریاں مکمل کر چکا تھا۔ انگلیںڈ کے اس فیصلے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی ای او وسیم خان نے واضح کیا تھا کہ وہ بیرون ملک ہوم سیریز نہیں کھیلیں گے۔ پی سی بی کے پاس واضح ویژن ہے کہ پاکستان صرف پاکستان میں ہوم سیریز کھیلے گا جس کے لیے ہم مختلف بورڈز سے بات چیت کر رہے ہیں۔ پی سی بی نے ماضی قریب میں عالمی کرکٹ کا اعتماد جیتنے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کی ساکھ اور محنت کو نقصان پہنچایا ہے۔ مالی نقصان ہے لیکن پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارتی کرکٹر کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج
-
پاکستان اور بھارت اگلے ماہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آمنے سامنے ہوں گے
-
پی سی بی نے اظہر محمود کو ریڈ بال کرکٹ کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
-
’بہت چھکے ماروں گا‘، شاہین آفریدی نے بی بی ایل ڈیبیو سے قبل حارث رؤف کو خبردار کردیا
-
حارث رؤف اعدادوشمار کے لحاظ سے گزشتہ 5 سالوں میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بہترین پیسر قرار
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو اپ گریڈ کرنے کا آغاز ہوگیا
-
بھارت، چھکا لگانے کے بعد بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
-
سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا امپائرز کو رشوت دیکر فیصلے تبدیل کروانے کا انکشاف
-
جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر موجود
-
ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
امپائر پر تنقید مہنگی پڑگئی، آئی سی سی نے ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.