Live Updates

عمران خان کی گور ننس کی با تیں منافقت کی انتہا ہے ، فیصل کریم کنڈی

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ عمران خان کی گورننس کی باتیں منافقت کی انتہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ کرپشن کی کہانی عمران خان سے شروع ہو عمران خان پر ختم ہوتی ہے ، عمران خان ایسی بیماری ہے جو صدقے کی رقم کو بھی ہضم کرلیتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان دولت کی خاطر پی سی بی کو ٹھوکر مار کر کیری پیکر کے ہو گئے تھے ، عمران خان صاحب تم جو ملک کا حشر کیا ہے قوم کبھی نہیں بھولے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات