بھارتی گجرات میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں مسلمان شہری گرفتاری کے بعد قتل

سالہ قاسم عبداللّٰہ گودھرا شہر کا رہائشی تھا جس کو 14 ستمبر کو گجرات پولیس نے گرفتار کیا تھا

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:09

بھارتی گجرات میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں مسلمان شہری گرفتاری ..
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) بھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے مسلمان شہری کو گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے تین دن تک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

(جاری ہے)

35 سالہ قاسم عبداللّٰہ گودھرا شہر کا رہائشی تھا جس کو 14 ستمبر کو گجرات پولیس نے گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق قاسم نے خود کو رسی سے لٹکایا تھا، تاہم جیل سیل کے فرش اور چھت کے درمیان اونچائی صرف 4 فٹ کی تھی۔علاقہ مکینوں نے پولیس کی کہانی مسترد کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ قاسم کے قاتلوں کو آزاد چھوڑ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :