ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے دکانوں میں لوٹ ماراور ڈکیتیاں کرنے والے 4رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:55

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے دکانوں میں لوٹ ماراور ڈکیتیاں کرنے والے 4رکنی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے دکانوں میں لوٹ ماراور ڈکیتیاں کرنے والے 4رکنی گروہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نپیئر اور ایس ایچ او رسالہ نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران 4ملزمان محمد سمیر،عبدالرحمن،محمد سلال اورعبدالقدیر کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ملزم محمد سمیر اور ملزم عبدالرحمن کو تھانہ نیپئر کے علاقہ میں ایزی لوڈ کی دکان پر لوٹ مار کرتے ہوئے اور محمد سلال اور عبدالقدیر کو تھانہ رسالہ کے علاقہ میں میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی شناخت سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم محمد سمیر اور عبدالرحمن نے ایزی لوڈ کی دکان سے 3 موبائل فونز اور 10 ہزار روپے کی رقم لوٹی تھی۔

(جاری ہے)

ملزم محمد سلال اور ملزم عبدالقدیر نے میڈیکل اسٹور سی موبائل فونز اور 20 ہزار روپے کی رقم لوٹی تھی.۔ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان سے (4) پستول 30 بور بمعہ 13 راؤنڈز, لوٹے ہوئے (5) موبائل فونز, لوٹی ہوئی رقم اور (2) چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزم شہر بھر میں دکانوں سے لوٹ مار اور ڈکیتیوں کی وارداتیں کیا کرتے تھے۔

ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KHW-9548 کی ایف آئی آر نمبر 801/2021 بجرم دفعہ 381A تھانہ نیو کراچی میں درج ہے۔ ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KOM-7210 کے متعلق CPLC سے معلومات لی جا رہی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔کراچی: ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔ ملزمان سے گروہ اور دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔