گورنرسندھ سے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی کی گورنرہائوس میں ملاقات

ملاقات میں ایف آئی اے کے پیشہ ورانہ امور اورکرپشن کے خلاف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 20:17

گورنرسندھ سے ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی کی گورنرہائوس میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی نے گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایف آئی اے کے پیشہ ورانہ امور اورکرپشن کے خلاف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعظم پاکستان کی واضح ہدایات ہیں کے کرپشن میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :