
اپوزیشن نے گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا
جنوبی ایشیاء میں بجلی اورگیس سب سے زیادہ مہنگی پاکستان میں ہے، حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کررہی ہے، عمران نیازی کی نااہلی سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔ صدر(ن) لیگ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 25 ستمبر 2021
20:06

(جاری ہے)
آج دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان خرید رہا ہے، جنوبی ایشیاء میں بجلی اور گیس بھی سب سے مہنگی پاکستان میں ہے، آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔
واضح رہے پٹرولیم ڈویژن نے گیس صارفین کے ٹیرف میں اضافے کی سمری تیار کر لی ہے۔ 200 کیوبک میٹر تک گیس کے استعمال پر 562 روپے، 300 کیوبک میٹر پر 2ہزار 256 ہزار روپے اور 400 کیوبک میٹر پر 5ہزار95 روپے اور اس سے زیادہ کیوبک میٹر تک گیس کے استعمال پر 9 ہزار 128 روپے اضافی بل آئے گا۔قیمتوں کے اضافے کا اطلاق 100 کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔ دستاویز کے مطابق 8 ہزار روپے والا ماہانہ بل 10ہزار 272 روپے، 14ہزار400 روپے والا ماہانہ بل 19ہزار روپے اور 25 ہزار495 روپے والا ماہانہ بل 34 ہزار 622 روپے تک پہنچ جائے گا۔ ٹیرف میں اضافے کی صورت میں 3 ہزار 733 روپے والا ماہانہ بل 4 ہزار 295 روپے تک پہنچ جائے گا۔ اس کے علاوہ 57 فیصد گیس استعمال کرنے والے 78 فیصد صارفین اضافی بوجھ سے بچ جائیں گے۔ سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیوں کو گیس کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، دونوں کمپنیوں کی گیس کی اوسط لاگت 683 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ سوئی سدرن کی ایوریج سیل پرائس 400 ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی نادرن کی سیل پرائس 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ آر ایل این جی کے مقابلے میں 104 روپے کم وصول ہوئے، سردیوں میں سوئی سدرن ریجن میں گیس کا استعمال 400 سے بڑھ کر 600 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجاتا ہے اسی طرح سوئی نادرن میں گھریلو گیس کا استعمال 550 سے بڑھ کر 1200 ایم ایم سی ایف ڈی ہوجاتا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
-
سعودی عرب نے خیبرپختونخوا میں فوجیوں کی شہادت کی شدید مذمت کی
-
ہائیبرڈ نظام کی حکمرانی اسٹیبلشمنٹ کی گرفت مضبوط کررہی ہے یہ نظام چلنے والا نہیں
-
پاکستان نے افغان حکومت کو واضح کردیا کہ وہ پاکستان اور خارجیوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیں
-
اسٹاک مارکیٹ میں 2 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 300 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
-
دریائے سندھ، ستلج، چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال برقرار، پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے
-
سینیٹر شیری رحمان کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا خیر مقدم
-
چیف جسٹس پروٹوکول میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 8 سے کم کرکے 2 کر دی ہے، ترجمان سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.