وزیراعظم آزا د کشمیر کے بڑے بھائی کی طویل علالت کے بعد جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد آمد،وزیر اعظم نے خود استقبال کیا

اتوار 26 ستمبر 2021 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کے بڑے بھائی و سابق وزیر حکومت الحاج سردار غلام مصطفیٰ طویل علالت سے صحتیابی کے بعد جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد پہلی بار آئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے الحاج غلام مصطفیٰ کا کشمیر ہاؤس آمد پرخود استقبال کیا ، سردار غلام مصطفیٰ نے وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔