ْوزیر اعلی پنجاب نے چیچہ وطنی کے نواحی گائوں میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

منگل 28 ستمبر 2021 16:20

ْوزیر اعلی پنجاب نے چیچہ وطنی کے نواحی گائوں میں دو بہنوں کے قتل کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کے نواحی گائوں میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

و زیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ مقتولین کے ورثا کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔