چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کا مظفر آباد کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا جائزہ

منگل 28 ستمبر 2021 17:42

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر شکیل قادر خان نے منگل کے روز دارلحکومت مظفر آباد کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ انجمن تاجران، پولیس اور دیگر محکمہ جات کے آفیسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے، لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے، تمام محکمہ جات صفائی مہم میں حصہ لیں۔