
حکمراں جماعت تحریک انصاف نے ن لیگ اور اے این پی کی اہم وکٹیں اُڑا لیں
خیبرپختون خواہ کے ضلع چار سدہ میں تحریک انصاف کی جانب سے شمولیتی جلسے کا انعقاد ، مسلم لیگ ن اور اے این پی کے سینئر رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، ذرائع
دانش احمد انصاری
اتوار 3 اکتوبر 2021
20:09

(جاری ہے)
علاوہ ازیں آج ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ضلعی صدر حاجی سرزمین خان اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی کامران خان نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
حاجی سرزمین خان کو وزیراعلیٰ نے مشیر برائے بونیر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا۔دوسری جانب آج ہی کے روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورہ کے دوران کئی سیاسی شخصیات نے ملاقات کر کے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کیا ۔ ملتان میںپیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے بھی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی اورمسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ۔حمزہ شہباز کے خانیوال پہنچنے پر سابقہ رکن پنجاب اسمبلی جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کی۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔حمزہ شہباز کے دورہ کے دوران ملتان سے بریگیڈئیر (ر) قیصر مہے نے بھی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن)میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ۔نئے شامل ہونے والوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور فخر ہے کہ اس کا حصہ بن رہے ہیں۔۔ حمزہ شہباز نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نامور سیاستدانوں کی شمولیت سے مسلم لیگ(ن) مزید مضبوط ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کیخلاف بڑا آپریشن، 188 ملزمان گرفتار
-
سمندروں میں زندگی کے تحفظ کا یو این معاہدہ جنوری سے نافذالعمل ہو جائے گا
-
یو این چیف کا وسطی افریقہ میں چار یو این امن کاروں کی ہلاکت پر افسوس
-
متعدد فرانسیسی میئرز کا فلسطینی پرچم لہرانے کا ارادہ
-
پاک بھارت ٹاکرا،فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیاگیا
-
بھارت جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکا تو کھیل میں ہاتھ نہ ملانے جیسی دشمنی لے آیا،عطا تارڑ
-
تاریخی سیلاب سے نارووال میں بہت نقصان ہوا،احسن اقبال
-
صدر آصف علی زرداری کا چین کا دورہ مکمل، وطن واپسی پر تعلقات مزید مضبوطی کی نوید
-
ْشہید اسسٹنٹ کمشنر افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا ،میر سرفراز بگٹی
-
زیارت سے اغواء اسسٹنٹ کمشنر سمیت 2 افراد کو قتل کیے جانے کی اطلاعات
-
’یہاں کچھ نہیں‘: روزگار کی کمی کے سبب نیپالی نوجوان بیرون ملک جانے پر مجبور
-
وزیراعظم شہبازشریف کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.