Live Updates

خدمت کی سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھا، صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی قیادت میں تحریک انصاف ضلع بہاولنگر میں کامیابی کے ریکارڈ توڑے گی۔پیر یوسف علی چشتی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 7 اکتوبر 2021 11:37

خدمت کی سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھا، صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا ..
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2021ء) خدمت کی سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھا، صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی قیادت میں تحریک انصاف ضلع بہاولنگر میں کامیابی کے ریکارڈ توڑے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوتھ ونگ سٹی بہاولنگرکے جنرل سیکرٹری پیر یوسف علی چشتی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں،پاکستان تحریک انصاف وفاق کی سب سے بڑی جماعت اور طاقت بن چکی ہے، جو اپنی آئینی مدت پانچ سال پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر 2023ء کا الیکشن جیت کر اگلے پانچ سال بھی حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے- انہوں نے مزید کہا کہا کہ اپوزیشن بلا وجہ حکومتی کارکردگی پر انگلیاں اٹھا رہی ہے اپوزیشن اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرے صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا وزیر اعلی پنجاب کا کابینہ میں بہترین انتخاب ہیں 238 کی طرح این اے 167 میاں شوکت علی لالیکا کی فتح کی نوید سنا رہا ہے ٹف ٹائل، سیوریج اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی سے انہوں نے وعدوں کو پورا کردیا ہے پیر یوسف علی چشتی نے کہا کہ یوتھ ونگ کو یونٹس کی سطح پر منظم کیا جارہا ہے نوجوان عمران خان سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات