Live Updates

بیرسٹر سلطان چوہدری کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات

کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، فواد چودھری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائیگی، گفتگو

جمعہ 8 اکتوبر 2021 17:23

بیرسٹر سلطان چوہدری کی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی سیاسی و سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں سے میرپور منگلا روڈ عنقریب مکمل ہونے والی ہے جس سے دینہ سے میرپور تک کے سفر میں درپیش حائل مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس سے آزادکشمیر کے عوام کے مسائل حل ہونے اور اُن کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہدایت کی کہ وہ آزادکشمیر میں پی ٹی وی کی باقاعدہ نشریات کے لئے کام شروع کریں اور اس سلسلے میں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ پاکستان ٹیلی ویژن مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے اپنا اہم کردار ادا کر سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات