سردار سکندر حیات خان کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس

سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیو ں پر نہیں ہوسکتا،مرزا محمد شفیق جرال و دیگر کا بیان

اتوار 10 اکتوبر 2021 15:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) سردار سکندر حیات خان کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے ۔ان کی وفات سے تاریخ کا ایک باب بند ہوچکا ہے۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیو ں پر نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کااظہارآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینر نائب صدر سردار الطاف حسین، سابق وزراء کرام ملک محمد نواز؛ راجہ محمد یاسین خان، شمیم علی ملک، یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان علی خان،میرپور ڈویژن کے صدر چوہدری خضر حیات، پونچھ ڈویژن کے صدر میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان؛ ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ ثاقب مجید،سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمیعہ ساجد راجہ، سٹی مسلم کانفرنس مطفرآباد کے صدر شیخ مقصود احمد، راجہ لطیف حسرت سردار عابد رزاق؛ اقبال انقلابی؛ یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی، بشری چشتی راجہ؛ افشاں سعید ایڈووکیٹ؛ میمونہ کیانی؛ میجر ریٹائرڈ خضر الرحمن؛ سلمی کاظمی؛ نسرین راجہ ودیگر نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان مخلص اور ہمہ گیر شخصیت کے حامل تھے۔کشمیر کاز کے لئے اُن کا کردار ناقابل فراموش ہے۔مرحوم ایک بے باک،جرات مند اور عوامی خدمت سے سرشار سیاستدان تھے۔آج مسلم کانفرنس ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہوچکے ہیں۔سردار سکندر حیات خان نے روادادی کی سیاست کو فروغ دیا. دکھ کی اس گھڑی میں ہم سردار فاروق سکندر, سردار نعیم احمد خان سمیت اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔