بیرسٹر امجد ملک کی مسلم لیگ (ن )اٹلی کے وفد سے میلان میں خصوصی ملاقات ، ڈاکٹر قدیر خان کیلئے خصوصی دعا

نواز شریف تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں اور ووٹ کو عزت میں ہی قوم کی نجات ہے، بیرسٹر امجد ملک

اتوار 10 اکتوبر 2021 21:30

میلان/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوارڈینیٹر برائے بین الاقوامی امور بیرسٹر امجد ملک نے اپنے میلان کے نجی دورہ کے دوران مسلم لیگ (ن )اٹلی کے وفد سے میلان میں خصوصی ملاقات کی ،خالد گوندل صدر مسلم لیگ (ن) اٹلی کی قیادت میں میلان میں وفد سے خصوصی ملاقات میں دور دراز سے عہدے داروں نے شرکت کی جبکہ میاں اسلم صاحب نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے اور جنرل سیکرٹری راشد بھٹی اور بلزانو سے ظہیر الدین ظفر نے خصوصی شرکت کی۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں اور ووٹ کو عزت میں ہی قوم کی نجات ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر جماعت میاں شہباز شریف نے جب موقع ملا اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا کہ وہ ایک بہتریں عوامی وزیراعلی اور خادم اعلی ہیں اور دوسری جماعتوں کے پاس انکا کوئی نعم البدل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی حکومت میں اوورسیز پنجاب کمیشن بناکر تارکین وطن کی خدمت کی اور موجودہ دور میں حزب اختلاف کے لیڈر کے طور پر پارلیمان میں پانچ پانچ سیٹوں کا مطالبہ بھی کیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ صدر انٹرنیشنل اور اوورسیز پاکستانیز سینیٹر اسحق ڈار تارکین وطن کو بیرون ملک پاکستان کے عوامی سفیر گردانتے ہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ کے طور پر ملک کی بیش بہا خدمت کی،ڈالر سو پر رکھا ، جی ڈی پی 5.8 تک لیکر گئے اور انکے دور میں ترقیاتی منصوبوں کی لائنیں لگ گئیں۔ انہوںنے کہاکہ دشمن بھی انکی کارکردگی کے معترف ہیں،وہ اپنی مثال آپ ہیں اور مسلم لیگ کا اثاثہ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ رابطہ سازی ، ممبرشپ مہم اور زوم کے زریعے کانفرسز آنے والے وقت کی نوید ہیں۔بیرسٹر امجد ملک نے اس موقع پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ آج دل بہت اداس ہے ہمارا نام تاریخ میں محسن کش کے طور پر کبھی نہیں جانا پہچانا چاہیی-ہم نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، تین دفعہ کے وزیراعظم وزیراعظم نواز شریف ،اسحق ڈار اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیساتھ قابل عزت سلوک نہیں کیا جسکے وہ مستحق تھے۔

انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان،ڈاکٹر عبدالقدیر خان جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیاوفات پاگئے۔پاکستان اپنے ایک ایسے سپوت سے محروم ہو گیا ہے جن کی خدمات بھلائی نہیں جا سکتیں اور آئندہ نسلیں انکی احسان مند رہیں گی۔ انہوںنے کہاکہ اللہ پاک انکی مغفرت کریں اور انکے درجات بلند کریں۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن )اٹلی اور جنرل سیکرٹری راشد بھٹی اور چیئرمین مسلم لیگ میلان میں مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کی چائے اور ناشتے سے تواضع کی گئی۔

مسلم لیگی عہدیداران ہے جذباتی تھے اور اس موقع پر تین دفعہ وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف قائد مسلم لیگ ن کیساتھ محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا اور خوب نعرے بازی کی گئی۔ وفد نے بیرسٹر امجد ملک کو لیڈرشپ کیلئے باضابطہ اٹلی کنونشن کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے مثبت جواب بھی دیا۔ میٹنگ میں شریک ہونے والوں میں صدر مسلم لیگ ن خالد گوندل، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ارشاد بھٹی، چئیرمین میاں اسلم ، الطاف رانجھا، جاوید خان ، رضوان سلیم، چئیرمین ایگزیکٹو کونسل عظمت گورا یا، فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سلیم صاحب، فیض احمد وڑائچ، سجاد اعظم رانا، اشتیاق احمد چیمہ صاحب، ظہیر الدین ظفر رًاں، راجہ خرم ضیائ خان، ارشاد، احمد آہیر، راجہ رضوان سلیم، راجہ قاسم منیر آر دیکھتے بھی شامل تھے۔

ملاقات میں ایک گھنٹہ سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔