وفاقی حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے آنے والی سردیوں میں گیس کا شدید بحران ہوگا،امتیاز شیخ
خان صاحب کی پالیسیوں نے ملک کو نئی الجھنوں میں پھنسا دیا ہے،وفاقی حکومت توانائی بحران نہیں سنبھال سکے گی ،وزیر توانائی سندھ کی پریس کانفرنس
بدھ 13 اکتوبر 2021 17:25
(جاری ہے)
بجلی ہے نہیں اور کہتے ہیں گیس کے بجائے بجلی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے وفاقی فیصلہ ساز اداروں نیپرا، اوگرا اور دیگر میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے۔پچھلے تین برسوں میں گیس کی قیمتوں میں ساڑھے تین سو فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا زرعئی ملک خوراک کی قلت کا شکار ہے۔معاشی، انتظامی اور نظم و نسق کا بحران ہے جس کی زمہ دار وفاقی حکومت ہے۔انہوں نے تبادلے اور تقرری کے ضمن میں بھی نااہل وفاقی حکومت نے حماقت دکھائی ہے۔ملک شدید بحران کا شکار ہے جس کا خود ان کے وزرا اقرار کررہے ہیں۔خان صاحب کی پالیسیوں نے ملک کو نئی الجھنوں میں پھنسا دیا ہے۔توانائی کا آنے والا بحران وفاقی حکومت سنبھال نہیں سکے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی گیس سندھ کو نہیں دی جارہی۔نااہلی کی حد یہ کہ ڈاکٹر قدیر کی نماز جنازہ تک میں شریک نہیں ہوئے۔جبکہ وزیر اعلی سندھ اور سندھ حکومت نے ڈاکٹر قدیر اور عمر شریف جیسے لیجنڈز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔سندھ حکومت، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور ہم اتفاق رائے سے مسئلے حل کرسکتے ہیں۔وفاقی حکومت بحرانی حالات میں بھی اپوزیشن کی دشمنی سے باز نہیں آرہی۔اپوزیشن سے بات چیت نہ کرنی پڑجائے اس ڈر سے قانون بدل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب حکومت چھوڑیں اور قومی حکومت نئے انتخابات کرائے۔وفاقی حکومت جس طرح کے فیصلے کررہی ہے اس پر سندھ حکومت عدالتی آپشن پر بھی غور کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم کی بات ہے کہ وفاقی وزیر سردیوں میں گیس کے بحران کا انتباہ کر کے اپنی نالائقی پر مہر لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت، سرکلر ڈیٹ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ حکومت، جمہوری اصولوں اور جمہوری تقاضوں کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کو فعال کرنے کے لئے سندھ حکومت درخواستیں کررہی ہے لیکن ہماری درخواست پر توجہ نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کو بیروز گار کرنے کے خلاف ہے اور ہم اپنے عوام کو روزگار دیں گے۔شہید محترمہ نے ببانگِ دہل کہا تھا کہ پیپلز پارٹی لوگوں کو میرٹ پر روزگار دیتی رہے گی۔لہذا ہم اپنی شہید قائد کے قول کی پاسداری کریں گے اور لوگوں کو میرٹ پر روزگار دیتے رہیں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی ہدایات پر پیپلز پارٹی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے وفاقی حکومت سے کہا کہ حیسکو ، سیپکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی آپ سے نہیں چلتی تو سندھ حکومت کو دے دیں۔مزید قومی خبریں
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کردی گئی
-
نو مئی کا رونا رونے والے 12 مئی کا سانحہ بھول گئے ہیں، حلیم عادل شیخ
-
پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
-
آئندہ بجٹ میں سیلز و انکم ٹیکس کی رعایتیں اور چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
-
وزیر خوراک نے نان روٹی ایسوسی ایشن کو 15 روپے روٹی کی فروخت پر رضامند کرلیا
-
پی ٹی آئی اور عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے، مسرت جمشید چیمہ
-
پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے
-
خیبرپختونخوا میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ہسپتالوں میں کول سپیسز قائم کرنے کا فیصلہ،محکمہ صحت خیبرپختونخواایڈوئزری
-
9مئی کو جلائو گھیرائو کیس:عمر سرفراز چیمہ ،یاسمین راشد،محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کیخلاف ٹرائل یکم جون تک ملتوی
-
پیپلزپارٹی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے گی، سید نوید قمر
-
حضرت بی بی راستی المعروف بی بی پاک دامن کا عرس اتوار کو شروع ہو گا
-
دنیا بھرمیں نرسوں کا عالمی دن (کل)منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.