گوجر کے قریب زیادتی کیس ،ملزم اور متاثرہ لڑکی کے درمیان موبائل فون رابطوں کی تصدیق ہوگئی

جمعہ 15 اکتوبر 2021 22:10

گوجر کے قریب زیادتی کیس ،ملزم اور متاثرہ لڑکی کے درمیان موبائل فون ..
گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) گوجرہ کے قریب فیصل آباد موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں جیو فرانزک کے دوران ملزم اور متاثرہ لڑکی کے درمیان موبائل فون رابطوں کی تصدیق ہوگئی ۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ 11 اکتوبر کو لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے بعد مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،واقعے میں استعمال ہونے والی کرائیکی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ لڑکی سے 15 روز قبل موبائل فون پر دوستی ہوئی تھی، وقوعہ کے روز وہ لڑکی اور اس کی دوست کو ان کی فرمائش پر فیصل آباد چھوڑنے گیا تھا۔ ڈی ایس پی گوجرہ کے مطابق جیو فرانزک میں ملزم اور متاثرہ لڑکی کے درمیان موبائل فون رابطوں کی تصدیق ہوئی ہے، لڑکی نے ملزم کو اپنی تصاویر بھی بھیجیں، لڑکی کا مستقل پتا نہیں ہے اور کال ڈیٹا ریکارڈ سے بھی اس کی پوزیشن ملتان،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ معلوم ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کو تفتیش کیلئے بلایا گیا ہے لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئی۔