
صرف پاکستان نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں
پاکستان نے معاشی اصلاحات پر بہت کوششیں کی، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین
سمیرا فقیرحسین
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
10:11

(جاری ہے)
ہمارےپاس ڈیٹا بیس آ گیا ہے کہ ہر گھر میں آمدن کتنی ہے۔عوام کوآٹا،چینی اور دالوں پر سبسڈی دیں گے۔
واشنگٹن میں سیکریٹری خزانہ یوسف خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اسٹرکچرل اصلاحاتی اقدامات کو سراہا گیا ہے، ملکی معیشت کی بہتری کے لئے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں ٹریک اینڈ ٹریس برائے پاکستان ٹوبیکو، سیمنٹ ، چینی اور بیوریجز انڈسٹری کی بہتری شامل ہے۔ ہم آئندہ 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے ساتھ اچھی اور مثبت ملاقات ہوئی۔ ہم نے بہت سے شعبوں میں گروتھ کا ہدف حاصل کیا،آئی ایم ایف کو تفصیلات دے دی ہیں۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ پاکستان میں ستمبر 2021ء کے دوران 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی آمد کے ساتھ ترسیلات زر نے اپنی مضبوط رفتار جاری رکھی ہے، جون 2020ء سے 2 بلین ڈالر سے زیادہ پر قائم ہے۔ یہ مسلسل 7 واں مہینہ ہے جب آمدنی اوسطا 2.7 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ شرع نمو کے لحاظ سے ستمبر کے مہینے میں ترسیلات زر میں 16.9 فیصد سالانہ اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر آمدنی میں 0.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2021ء کے دوران ترسیلات زر کی آمد بنیادی طور پر سعودی عرب سے حاصل کی گئی جو کہ 681 ملین ڈالر تھی جبکہ متحدہ عرب امارات 502 ملین ، برطانیہ سے 370 ملین اور امریکہ سے 245 ملین ڈالر تھیں۔
مزید اہم خبریں
-
جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ
-
سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟
-
غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
-
9 مئی مقدمات،علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
پاک سعودی دفاعی معاہدہ اہم پیشرفت، ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ‘اسد عمر
-
بنگلہ دیش: قومی انتخابات سے قبل 'اسلامی چھاتر شیبِر‘کی کامیابی سے اسلام پسندوں کو تقویت
-
امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا انتہائی تاریک لمحہ ہے،سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد
-
سعودیہ نے معاہدے سے اسرائیل اور پاکستان نے ہندوستان کو پیغام دیا،خرم دستگیر
-
جلاؤ گھیراؤ کیس،اسد عمر ،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 6اکتوبرتک توسیع
-
پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کردئیے
-
کمبوڈیا میں پاکستانیوں کے انسانی اعضاء کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدہ،عالمی میڈیا نے پیشرفت کو خطے کیلئے اہم قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.