بابراعظم نے اپنی 27 ویں سالگرہ 36 ہزار فٹ بلندی پر منائی

کیک پر بیٹ، گیند بنی ہوئی تھی، بابرکو کِنگ بتاتے ہوئے تاج بھی بنا ہوا تھا ، انکے پسندیدہ آئی فون، آئی پوڈز،کار کی شکل بھی کیک کا حصہ تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:17

بابراعظم نے اپنی 27 ویں سالگرہ 36 ہزار فٹ بلندی پر منائی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اکتوبر 2021ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دبئی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر بھی سالگرہ منائی ۔2015ء سے اب تک 35 ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 61 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم 15 اکتوبر 1994ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنی 27 ویں سالگرہ کا کیک خصوصی طیارے میں 36 ہزار فٹ کی بلندیوں پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ کاٹا جس میں ساتھی کرکٹرز کے علاوہ ٹیم آفیشلز اور پلیئرز کی فیملی کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے اس تقریب کے مناظر جاری کئے جس میں ان کی تمام پسندیدہ چیزوں کو کیک کی شکل دی گئی ، کیک پر بیٹ اور گیند بھی بنی ہوئی تھی، بابرکو کِنگ بتاتے ہوئے تاج بھی بنا ہوا تھا ، اس کے علاوہ بابر کے پسندیدہ آئی فون، آئی پوڈز اورکار کی شکل بھی کیک کا حصہ تھے ۔
ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں کیک کھلایا اور مبارک باد بھی دی، سوشل میڈیا پر فینز نے بھی بابراعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔