مہنگائی نیچے نہیں آئیگی ،وزیر خزانہ شوکت ترین نے خبر دار کردیا

تیل سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں ، کیوں ہورہی ہیں اس کی وجہ معلو م نہیں،کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئیگی ، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے، گفتگو

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:41

مہنگائی نیچے نہیں آئیگی ،وزیر خزانہ شوکت ترین نے خبر دار کردیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی میں کمی نہ ہونے سے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں ، کیوں ہورہی ہیں اس کی وجہ معلو م نہیں،کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئیگی ، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئیگی ، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔

(جاری ہے)

شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے جس سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ ہرگھرمیں آمدن کتنی ہے، اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے، توانائی سیکٹر کے لیے معاہدے ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کو اعدادوشمار دے دیے ہیں وہ آئندہ دو چار روز میں توثیق کریں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔