Live Updates

بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم کے پرانے بیان کی ویڈیو وائرل

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:52

بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، وزیراعظم کے پرانے بیان کی ویڈیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کا ماضی میں دیا گیا مہنگائی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا وزیراعظم نے ماضی میں کہا تھا کہ جب بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھ جائیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے تاہم ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے بیان کو شیئر کرتے ہوئے اپنے تبصرے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

( ن) لیگ کے دورِ حکومت کا ایک اور ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوگیا، جب عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر کہا تھا کہ جب عوام پر ٹیکس لگاتے ہیں تو غربت بڑھ جاتی ہے، عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے قوم اتنی ہی غریب ہوتی ہے۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام پر جتنا ٹیکس لگتا ہے، اتنی ہی اس کی قوتِ خرید کم ہو جاتی ہے لیکن صرف ایک طبقہ امیر ہوتا ہے۔یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 137 روپے 79 پیسے کا ہوگیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات