Live Updates

پاکستان کے دو مسائل ہیں ایک مہنگائی اور دوسرا عمران خان،مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی کی نااہل حکومت عوام کو کوئی ایک بھی ریلیف نہیں دے سکی ایسی نااہل حکومت کو گھر چلے جانا چاہی،ایڈمنسٹریٹر کراچی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:16

پاکستان کے دو مسائل ہیں ایک مہنگائی اور دوسرا عمران خان،مرتضیٰ وہاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے دو مسائل ہیں ایک مہنگائی اور دوسرا عمران خان،بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے قیمتوں کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت عوام کو کوئی ایک بھی ریلیف نہیں دے سکی ایسی نااہل حکومت کو گھر چلے جانا چاہییے وہ گزشتہ روز فریئر پارک کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ برات کی تاریکی میں عوام کے ساتھ نا انصافی اس سیاسی جماعت نے کی جس جماعت کے نام میں انصاف لکھا ہے وہ سیاسی جماعت ایسے ایسے یوٹرن لیتی ہے انکے اقتدار میں آنے کے بعد تو صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے موجودہ حالات میں عوام کے معاشی حالات بہت خراب ہیں پیٹرول 138 ہوگیا آٹا ،چاول چینی سبزی، دودھ کوئی ایک چیز بتائیں جس میں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا ہو وہ لوگ جو میرٹ کی بات کرتے تھے غربت مٹانے کی بات کرتے تھے پچاس لاکھ نوکریوں کی بات کرتے تھے کہتے تھے عمران آئے گا تو انقلاب آئے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا جب وفاق سے بات کرتے ہیں تو سارا الزام ماضی کہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں ماضی میں اوگرا کہتا تھا کے تین روپے پیٹرول بڑھا دیا جائے تو وزیر اعظم کہتے تھے دو روپے بڑھا دو اب اوگرا پانچ روپے بڑھانے کا کہتا ہے تو وزہر اع دس روپے بڑھا دیتے ہیں وفاقی حکومت نے جو پیٹرول بم گرایا ہے اسکہ مزمت کرتا ہوں مطالبہ کرتا ہوں کے اس اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے دس روپے اننچاس اور ڈیزل کی قیمت 12 روپے بڑھائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان کو اگر ریلیف دیا ہوتا تو ایسا نہیں ہوتاپیپلز پارٹی کسان دوست پالیسی لائی2010 اور 11 میں گندم ایکسپورٹ کرنا شروع ہواانکی پالیسیوں کی وجہہ سے آج ہر کوئی رو رہا ہیکوئی ایک چیز بتائیں جس کی قیمت میں کمی آئی ہو خان صاحب آپ کے ارستو جو باتیں کرتے تھے اس میں سے کسی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیاآپ نے چیخیں نکالنے کا وعدہ پورا کرلیا ہے بائیس کروڑ عوام کی چیخیں ضرور آپ نے نکال دی ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب عمران خان گھر جائے گا عوام آج احتجاج کر رہی ہے پیپلز پارٹی سڑکوں پر نظر آرہی ہے جیالے عوامی اشوز پر بات کرنے کے لئیے باہر نکلے ہیں باغ جناح میں پیپلز پارٹی بڑا اجتماع کرنے جا رہی ہے مہنگائی کے طوفان جس نے عوام کو جکڑا ہوا ہیبلاول بھٹو عوام کا مقدمہ لڑیں گے نکمے حکمرانوں کو نہ معیشت،تاریخ کا اور کچھ نہیں معلوم۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب معاشی سمجھ بوجھ سے دور ہیں تاریخ سے بھی دور ہیں اسکا مظاہرہ انہوں نے آج کیا ہے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا بچہ بچہ بتا دے گا کے انکی شہادت پنڈی میں ہوئی تھی ان سے صرف تصویریں بنوالوانکو سیاست کے ساتھ ساتھ تاریخی چیزوں سے بھی دور رہنا چائیے پیٹرول کی قیمت،یوریا کی قیمت، گیس کی قیمت آپ بڑھائیں اور بولیں کہ آٹے کی قیمت مراد علی شاہ کنٹرول نہیں کر پا رہا یہ اسلام آباد میں کیوں پرائس کنٹرول نہیں کر پا رہی کے پی میں کیوں پرائس کنٹرول نہیں کر پا رہے پیٹرول،بجلی کی قیمت کم کریں خود بخود چیزِیں ٹھیک ہو جائیں گی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وفاق کی جانب سے ماحول دوست پروجیکٹس کا قلع قمع کر دیا گیا ہے یک طرفہ فیصلے نہ کریں شمسی توانائی کے پروجیکٹس چلنے دیں تو سستی بجلی عام آدمی کو مل جائے گی لیکن انکا انٹرسٹ کچھ اور ہے اپنے اے ٹی ایمز بھرنا چاہتے ہیں یہ غیر سنجیدہ لوگ ہیں، قوم کے ساتھ مزاق کیا ہوا ہے اداروں کے ساتھ مزاق کیا ہوا ہے جس حکومت کو لیاقت علی کی جائے شہادت کا ہی نہ معلوم ہو بس پھر آگے کی بات ہی چھوڑ دیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نسلا ٹاور کے حوالے سے فیصلہ ڈی سی کا نہیں ہے عدالت کا ہیعدالتوں کا احترام سب پر واجب ہے حکم فالو کرنا سرکاری افسر کے لئیے لازم ہوتا ہے پہلے ہی کہا ہے کہ راستہ نکالنے کی ضرورت ہیجیسے بنی گالہ کو ریگولرائز کیا گیا اسی طرح گجر نالے اور دیگر متاثرین کے لئیے راستہ نکالنا چائیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات