پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ملا رجلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس میں300پوائنٹس کااضافہ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:46

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ملا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ملا رجلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سی44800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں8ارب روپے کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم55.25فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق خال تیل کی عالمی قیمت 6سال کی بلند سطح پر پہنچنے سے درآمدی بل پر دبا بڑھنے ،مہنگائی کا تسلسل بر قرار رہنے اور آئی ایم ایف سے ابتدائی مذاکرات میں مطلوبہ شرائط برقرار رہنے ،آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے لئے پاور ٹیرف میں مزید اضافے سے ٹیکسز کی شرح میں اضافے کے خدشات کے علاوہ افغانستان میں جاری حالات سے پاکستان کی معیشت پر دبا بڑھنے جیسے عوامل سے مارکیٹ 2دن تنزلی کا شکار رہی اور اس دوران انڈیکس انڈیکس1309.19پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے امکانات سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے ممکنہ اجراکے بعد عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 1.4ارب ڈالر ملنے کی توقعات اور پاور ٹیرف مزید نہ بڑھانے جیسی خبروں پر سرمایہ کارو ں نے کھل کر سرمایہ کی اور3دن کی تیزی سے کے ایس ای100انڈیکس1653.48پوائنٹس بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 344.29پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس44477.24پوائنٹس سے بڑھ کر44821.53پوائنٹس ہو گیا اسی طرح3.33پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17524.80پوائنٹس سے بڑھ کر17521.47پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30599.23پوائنٹس سے بڑح کر30770.14پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری اتار چڑھا کے بعد رونما ہونیوالی تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں8ارب66کروڑ55لاکھ88ہزار186روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب86ارب26کروڑ4لاکھ79ہزار450روپے سے بڑھ کر77کھرب94ارب 92کروڑ60لاکھ67ہزار636روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای انڈیکس 44834.83پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس43042.44پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر2539کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی1054کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1403میں کمی اور82کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹریٹ کارپوریشن ،ہم نیٹ ورک،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،غنی گلوبل ،اینگرو فرٹیلائزر،بینک آف پنجاب ،کوٹ ادو پاور ،حیسکول پیٹرول ،فیصل بینک ،سلک بینک لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،سروس فیبرک اور لوٹے کیمیکل سر فہرست رہے۔