ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی محمد عمران منیار کی تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 13:40

ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی محمد عمران منیار کی تعیناتی سندھ ہائیکورٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی محمد عمران منیار کی تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔درخواست گزارسید سجاد ظہور نے محمد عمران منیار ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کی تعینات خلاف ضابطہ کی گئی۔

(جاری ہے)

30 دسمبر 2020 کا تعیناتی سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں سیکرٹری پیٹرولیم، وفاقی سیکرٹری قانون، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سوئی سدرن گیس کمپنی، ڈاکٹر شمشاد اختر چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی، محمد عمران منیار ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی اور چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچنج کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔