گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے ، حافظ طاہر اشرفی

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی وزیر اعظم کے وفد کا حصہ ہیں ، وزیر اعظم کل ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے، معاون خصوصی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 13:03

گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور سے سعودی عرب روانگی کے موقع پر اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں ،گرین پاکستان گرین مشرق وسطیٰ و سعودی عرب منصوبہ دنیا کیلئے تحفہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی وزیر اعظم کے وفد کا حصہ ہیں ، وزیر اعظم کل ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے دورہ کی دعوت سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم پاکستان کو دی تھی ۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ وزیر اعظم گرین مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شریک ہوں گے،وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور سعودی قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم روضہ رسول ؐ پر حاضری دیں گے اور عمرہ بھی کریں گے