آصف علی زرداری ،فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سماعت تین نومبر تک ملتوی

جمعہ 22 اکتوبر 2021 15:06

آصف علی زرداری ،فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری ،فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سماعت تین نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعہ کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔

(جاری ہے)

شریک ملزم کے وکیل ارشد تبریز نت نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض کر دیا۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق پر عدالت نے دلائل طلب کر لیے،آئندہ سماعت پر وکلا عدالت کو دلائل دینگے ،سابق صدر آصف زرداری ،فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئی ۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔