
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و فنی تربیت کا ایچ ای سی کی طرف سے کمیٹی شفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر شدید برہمی کااظہار
کمیٹی سفارشات پر جلد عمل درآمد کرکے رپورٹ کمیٹی کو دی جائے، ٹیکنالوجسٹ کا ایکوولینس سرٹیفکیٹ بحال کیا جائے ، سیکرٹری تعلیم کمیٹی کا ریسرچ جرنلز کامعیار پر تحفظات کااظہار،گذشتہ تین سال کے یونیورسٹیوں کے ریسرچ جرنلز کا جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ
جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:38

(جاری ہے)
وائس چانسلر یونیورسٹی آف پنجاب نے کمیٹی کو بتایا کہ جامعہ کا مالی سال 2020-21کا مجموعی بجٹ بشمو ل سپلیمنٹری گرانٹ7ارب 45کروڑ ہے جبکہ اسی برس کا جامعہ کا مجموعی خرچہ 8ارب 61کروڑ ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جامعہ کو 2ارب 90کروڑ روپے گرانٹ دی گئی ہے جبکہ بقیہ اخراجات جن کی مجموعی مالیت 4ارب 53کروڑ ہے جامعہ اپنے ریسورسز سے اکھٹا کرتی ہے۔
جامعہ کا سالانہ 1ارب 16 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے،جامعہ کراچی سمیت قائد اعظم یونیورسٹی کو بھی فنڈز کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے قائد اعظم یونیورسٹی کی 600ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ جمایا جا چکا ہے۔پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق اور صوبوں کی طرف سے ہر سال سالانہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان تو کر دیا جاتا ہے لیکن ایچ ای سی کی طرف سے جامعات کیلئے ریکننگ گرانٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کے حکومتی اعلان کا حصہ نہیں دیا جاتا جس کے سبب پبلک سیکٹر جامعات کا خسارہ روز بروز بڑھ رہا ہے۔قائمہ کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو پبلک سیکٹر یونیورسٹی آ ف بلوچستان اور یونیورسٹی آف پشاور کو ترجیحی بنیادوں پر مالی تعاون کی فراہمی یقینی بنانے سمیت ہر سال حکومتوں کی طرف سے تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافہ کے برابر ریکننگ گرانٹ میں اضافہ کرنے کی سفارش کرتے سمیت پنجاب یونیورسٹی، جامعہ کراچی،قائد اعظم یونیورسٹی،یونیورسٹی آف بلوچستان اور پشاور یونیورسٹی کی طرف سے گزشتہ تین برسوں میں شائع کردہ ریسرچ جنرلز کے جائزہ کیلئے سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایچ ای سی کی طرف سے فنڈز ایلو کیشن کے ایجنڈے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن شائستہ سہیل نے بتایا کہ کمیشن پبلک سیکٹر جامعات کو ریکرنگ فنڈ کے علاوہ پرفارمنس پر ڈیویلپمنٹ فنڈز دیتا ہ۔روان برس وفاقی بجٹ میں ایچ ای سی کو پبلک سیکٹر جامعات کے ریکرنگ کیلئے سپلیمنٹری گرنٹ ملا کل 68 ارب روپے کی ایلوکیشن کی گئی ہے۔جس میں سے کمیشن نے پبلک سیکٹر جامعات اور ہائر ایجوکیشن اینسٹی ٹیوشنز کو تنخواہوں کی مد میں 55ارب سے زائد ادا کئے ہیں۔کمیشن کے اپنے ملازمین کا ریکرنگ بجٹ 870ملین روپے سالانہ ہے۔کمیٹی نے ٹیکنالوجسٹ سٹریکچر بابت گزشتہ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن تا حال کینسل نہ کرنے پر برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن آئندہ اجلاس میں بتائیں کہ ایچ ای سی نے کمیٹی کی طرف سے پاس کردہ ریکمنڈینش پر تا حال عمل رآمد کیوں نہیں کیا۔اس موقع پر نیشنل ٹیکنالوجسٹ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر امتیاز گیلانی نے کمیٹی کو بتایا کہ نیشنل ٹیکنالوجسٹ کونسل نے ٹیکنالوجسٹ کے سروس سٹریکچر کو ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔کمیٹی نے ایک موقع پر نیشنل کریکولم کونسل کے مقرر 400ممبران کی اہلیت پر سوال اتھاتے ہوئے وزارت تعلیم سے این سی سی کے ممبران کے کوائف بھی طلب کر لئے ہیں۔کمیٹی اجلاس میں ممبران کمیٹی سینیٹر رخسانہ زبیری،فوزیہ ارشد،فلک ناز،جام مھتاب حسین داہڑ اور مشتاق حماد خان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن وجیہہ اکرم، سیکرٹری ایجوکیشن فرح حامد خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی شائستہ سہیل، چیئر مین نینشنل ٹیکنالوجسٹ کونسل ڈاکٹر امتیاز گیلانی سمیت یونیورسٹی آف کراچی،پنجاب،پشاور ،بلوچستان ،پشاور اور قائد اعظم یونویرسٹی کے وائس چانسلر نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.